پی ٹی آئی نے علی زیدی کی رکنیت معطل کر دی

Jul 09, 2023 | 16:17:PM
پی ٹی آئی نے علی زیدی کی رکنیت معطل کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔

 تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے مختلف فورمز پر آپ کی پریس کانفرنس گردش اور بڑے پیمانے پر نشریات دیکھی گئی  ہیں کہ جس میں آپ پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا دعویٰ کر رہے ہیں، آپ نے جان بوجھ کر پارٹی دفاتراور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا اور آپ کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹس دیا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بارش کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے آپ کی رکنیت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے،آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پارٹی کا نام، عہدہ یا رکنیت کا کسی بھی طریقے سے استعمال کرنے سے گریز کریں،ناکامی کی صورت میں پارٹی آپ کے خلاف قانونی کارروائی کریگی۔