سیف علی خان کے بیٹے کا عالیہ بھٹ کو بھیجا گیامیسج وائرل

Jul 09, 2022 | 18:19:PM
سیف علی خان کے بیٹے کا عالیہ بھٹ کو بھیجا گیامیسج وائرل
کیپشن: ابراہیم علی خان اور اداکار عالیہ بھٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ  کے معروف اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کا اداکار عالیہ بھٹ کو بھیجا گیا میسج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

حال ہی میں عالیہ بھٹ نے رنویر سنگھ کے ہمراہ پروگرام ’’کافی ود کرن میں شرکت کی جہاں دونوں اداکاروں نے اپنے فلمی کیرئیر سے متعلق دلچسپ قصے سنائے۔اسی دوران ایک سوال کے جواب میں عالیہ نے بتایا کہ انہیں فلم ’’گنگو بائی‘‘ریلیز ہونے کے بعد ابراہیم کی جانب سے میسج موصول ہوا۔

اداکارہ نے وہ پیغام شو میں پڑھ کر سنایا جس کے بعد ان کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ابراہیم علی خان بھارتی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیںواٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

ابراہیم نے عالیہ بھٹ کو میسج کیا کہ’’ذاتی طور پر آپ کو پیغام بھیجنے کا وقت نکالنا پڑا، مجھے یقین نہیں آرہا کہ آپ وہ ہی خاتون ہیں جس سے میں ہر بار بہت کچھ سیکھتا ہوں، آپ کی اداکاری غیر معمولی ہے‘‘۔

ابراہیم نے لکھا کہ’’آپ نے گنگو کا کردار بہت اچھے سے نبھایا اور اب رانی کا کردار بھی اچھی طرح کیا۔ابراہیم نے مزید لکھا کہ ’’ آپ خود کو کرداروں میں ایسے آسانی سے ڈھالتی ہیں جیسے پانی کسی برتن میں شکل اختیار کرتا ہے، آپ اس ملک کی بہترین اداکارہ ہیں‘‘۔