سہیل آفریدی کا جلسے کی اجازت کے بعد باغِ جناح کا دورہ، کراچی والوں کیلئےخصوصی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےجلسے کی اجازت ملنے کے بعد باغِ جناح کا دورہ کیاجہاں انہوں کراچی والوں کے نام اہم پیغام بھی جاری کیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی کے دورے پر کراچی پریس کلب پہنچ گئے، جہاں انہوں نے میٹ دی پریس پروگرام میں شرکت کی،اس موقع پر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کراچی پریس کلب کی نو منتخب باڈی سے بورڈ روم میں ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی،ملاقات کے دوران صحافی برادری کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
جلسے کی اجازت ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے باغِ جناح کا دورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،ان کی آمد کے باعث صدر اور ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کا دباؤ دیکھا گیا۔
میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کراچی کے عوام کے لیے خصوصی پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام شہریوں کو اتوار کے روز ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ اتوار کی شام ساڑھے چار بجے جانح گراؤنڈ میں ایک بھرپور اور تاریخی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران درجنوں شہریوں سے جیپ کاٹ لی گئی