مظاہرین کو قتل کیا تو سخت جواب دیں گے: ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی

Jan 09, 2026 | 08:47:AM
مظاہرین کو قتل کیا تو سخت جواب دیں گے: ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ اگر مظاہرین کے خلاف کارروائی کی گئی تو امریکا اس کا سخت جواب دے گا۔

 فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میں نے ایران کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ اگر لوگوں کو قتل کرنا شروع کیا، جیسا کہ وہ عموماً کرتے ہیں، تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

دوران انٹرویو جب میزبان نے کہا کہ مظاہروں میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں تو صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ بعض اموات بھگدڑ کے باعث بھی ہوئیں اور ضروری نہیں کہ یہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کا نتیجہ ہوں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ہر موت کا ذمہ دار کسی ایک فریق کو نہیں ٹھہرا سکتے لیکن ایران کو سختی سے خبردار کر دیا گیا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کے نام پیغام میں کہا کہ آپ آزادی کیلئے کھڑے ہیں، آپ بہادر لوگ ہیں، یہ افسوسناک ہے کہ آپ کے ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، حالانکہ یہ ایک عظیم ملک تھا۔

یہ بھی پڑھیں:73 سالہ بزرگ سیاستدان کی نوجوان لیڈر کے پیرچھونے کی ویڈیو نے کھلبلی مچا دی

علاوہ ازیں ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ اگرچہ تائیوان کے مسئلے پر چین کے اپنے خیالات ہیں، چینی صدر شی جن پنگ کے خیال میں تائیوان چین کا حصہ ہے تاہم وہ نہیں سمجھتے کہ شی جن پنگ ان کے دورِ صدارت میں تائیوان پر فوجی کارروائی کریں گے۔

امریکا روس جوہری معاہدے سے متعلق بیان پر امریکی صدر نے کہا کہ امریکا روس جوہری معاہدہ ختم ہوتا ہے تو ہونےدیں، بولے مستقبل کے معاہدے میں چین کو شامل کیا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ امریکا، روس کے درمیان نیو اسٹارٹ معاہدہ 5 فروری کو ختم ہو رہا ہے۔