73 سالہ بزرگ سیاستدان کی نوجوان لیڈر کے پیرچھونے کی ویڈیو نے کھلبلی مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 73 سالہ تین بار کے سابق ایم ایل اے دیوندر کمار جین کی 31 سالہ نوجوان لیڈر کے پیر چھونے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کر دیا ہے۔
ویڈیو 11 سیکنڈ کا ہے اور نیشنل اسکول گیمز کے دوران اسٹیڈیم میں ریکارڈ کیا گیا، جو جین کے سالگرہ کے موقع پر فلمایا گیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیوندر کمار جین سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں اور مہا آریامن سندیا اور دیگر افراد کے ساتھ جشن منا رہے ہیں۔
A 70-year-old BJP MLA is touching the feet of the 29-year-old son of Union Minister Jyotiraditya Scindia ????
— Shruti Dhore (@ShrutiDhore) January 8, 2026
Scindia still considers himself a king. pic.twitter.com/CriShXR8lb
کیک کاٹنے کے بعد جین جھک کر مہا آریامن کے پاؤں چھوتے ہیں، جو بعد میں سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان تنازع کا باعث بنا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام پر مختلف ردعمل ظاہر کیا۔ کچھ صارفین نے اسے عزت اور احترام کے طور پر دیکھا، جبکہ کچھ نے اسے سیاسی ذلت یا تابع داری کی علامت قراردیا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک تحفظ آئین پاکستان کی نواز شریف کو مل کر چلنے کی دعوت
واقعے نے بھارتی سیاست میں نئے سوالات اٹھا دیے ہیں کہ کس حد تک روایتی رسوم اورجدید سیاسی تاثر کے درمیان توازن قائم کیا جا سکتا ہے۔
یہ ویڈیو نہ صرف مدھیہ پردیش بلکہ ملک بھر میں سوشل میڈیا اورخبروں میں وائرل ہو گئی ہے اور سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بن گئی ہے۔