ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں، بنگلادیش نے بھارت کیلئے ویزہ سروس معطل کر دی

Jan 09, 2026 | 08:20:AM
ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں، بنگلادیش نے بھارت کیلئے ویزہ سروس معطل کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بنگلادیش نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد سکیورٹی خدشات کی بنا پر بھارت کیلئے ویزہ پابندیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے سروس معطل کر دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش نے بھارت میں مزید 3 اہم سفارتی مشنز کے ویزا سیکشنز عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا، بنگلادیش کی وزارت خارجہ نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئی پابندیاں گذشتہ روز سے نافذ العمل ہو چکی ہیں، تازہ فیصلے کے تحت کاروباری اور ملازمت کے ویزوں کے علاوہ تمام اقسام کے ویزے معطل کر دیے گئے ہیں۔

بنگلادیش کے دفتر خارجہ کے مطابق کولکتہ میں بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمیشن میں قونصلر اور ویزا خدمات مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں، ممبئی اور چنئی میں سیاحتی سمیت دیگر تمام ویزوں کی خدمات بھی معطل کر دی گئی ہیں، بھارت میں جن مشنز میں سکیورٹی سے متعلق واقعات پیش آئے ہیں وہاں ویزا خدمات معطل کر دی گئی ہیں اور یہ فیصلہ مکمل طور پر سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گولی پہلے ماریں گے، سوال بعد میں پوچھیں گے: ڈنمارک کی امریکا کو دھمکی

اس سے قبل 22 دسمبر کو بنگلادیش نے نئی دہلی میں اپنے ہائی کمیشن، تریپورہ کے شہر اگرتلہ میں اسسٹنٹ ہائی کمیشن اور سلی گوڑی میں قائم ویزا سینٹر میں ویزا اور قونصلر خدمات عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔