لاہور ہائیکورٹ ، ریسٹورنٹس جلدی بند کرنے کیخلاف درخواست مسترد 

Jan 09, 2023 | 19:08:PM
لاہور ہائیکورٹ، ریسٹورنٹس، بند، درخواست، ناقابل سماعت، مسترد
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کو جلد بند کرنے کیخلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیا ، جسٹس شاہد کریم نے ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں رات دس بجے ریسٹورنٹس بند کرنے کے حکومتی اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لائف سٹائل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،دنیا میں کہیں بھی ریسٹورنٹس رات گئے تک نہیں کھلتے۔عدالت نے کہاکہ کیا ریسٹورنٹس والوں کے بچے نہیں ہیں جو کلائمیٹ چینج سے متاثر نہیں ہوتے؟ 

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں مزید گر گئیں