ملک میں شدید دھند کا راج، موٹروے کے متعدد سیکشنز بند

Jan 09, 2023 | 08:35:AM
ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند کا راج ہے۔ حدنگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے کے متعدد سیکشنز بند کر دیئے گئے
کیپشن: موٹروے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند کا راج ہے۔ حدنگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے کے متعدد سیکشنز بند کر دیئے گئے۔

لاہور میں بھی شدید دھند کے باعث راستے دھندلا گئے۔ موٹروے پر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر جبکہ کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ٹرینیں بھی کئی کئی گھنٹے لیٹ ہوگئیں۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔