چین: تیز رفتارٹرک جنازے میں شریک افراد پر چڑھ دوڑا،19 ہلاک،20 زخمی

Jan 09, 2023 | 00:14:AM
چین، میت ,آخری دیدار، تیز رفتار,ٹرک ,جنازے, افراد, ہلاک،زخمی
کیپشن: ٹرک(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چین میں تیز رفتارٹرک جنازے میں شریک لوگوں پر چڑھ دوڑا، 19 افراد  ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے،ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے حادثے کو ’’بڑا ٹریفک حادثہ‘‘ قرار دیا۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق جیانغشی صوبے کی نانچنگ کاؤنٹی میں تیز رفتار ٹرک جنازے کے افراد پرچڑھ گیا، یہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے، حادثے کی خبر سامنے آنے کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد نانچنگ کاؤنٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں کو ایک سفری تجویز جاری کی اور کہا کہ علاقے میں دھند چھائی ہوئی ہے، حد نظر کم ہے اس لئے احتیاط کریں،ہر ضروری سفر نہ کیا جائے۔

مقامی میڈیا کو ایک خاتون نے بتایا کہ اتوار کی صبح مردے کو جلانے کیلئے لے جانے سے قبل لوگ سڑک کے کنارے میت کا آخری دیدار کر رہے تھے کہ ایک ٹرک آگھسا اور لوگوں کو کچل ڈالا۔

ایک شخص کا کہنا تھا  ان کی بیوی جنازے میں شریک تھی وہ بھی حادثے میں چل بسی،ٹرک اچانک پچھلی قطار سے ٹکرایا اور لوگوں کو کچلتا ہوا جنازے کی گاڑی تک پہنچا،المناک حادثے میں کئی خاندان اپنے پیاروں سے جدا ہو گئے۔