پاکستانی اداکارہ امرخان کا انڈین گانے’ٹپ ٹپ برساپانی‘ پر ڈانس، ویڈیو وائرل

Jan 09, 2022 | 22:06:PM
معروف اداکارہ، امر خان، ڈانس ویڈیو، وائرل
کیپشن: اداکارہ امر خان، ڈانس ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ امر خان کی انڈین گانے ’ٹپ ٹپ برساپانی‘ پر ڈانس ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امرخان نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منواتے ہوئے کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کئے یہی وجہ ہے کہ دیکھنے والوں نے ان کی اداکاری کو سراہا جس پر اداکارہ کو مزید پذیرائی ملی، سوشل میڈیا پر امرخان کی آئے روز تصاویر یا ویڈیوز شیئر ہورہی ہیں، اپنے مختلف انداز کی بدولت مداحوں انہیں بھی پسند کرتے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برقع پوش خاتون کی شادی میں دھماکے دار انٹری ۔۔۔ دلہا سے لپٹ گئی، دلہن سمیت سب پریشان

سوشل میڈیا پر امر خان کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو بالی ووڈ کے مشہور' ٹپ ٹپ برسا پانی' پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرخ ساڑھی پہنے وہ کسی تقریب میں رقص کررہی ہیں، وہاں موجود لوگوں نے اداکارہ کے ڈانس کو سراہتے خوب داد دی،سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک طرف بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کو دکھایا گیا جنہوں نے حال ہی میں اس گانے پر ڈانس کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں انڈہ 500 ، کمرہ 50 ہزارکا۔۔۔لیکن گاڑی کو دھکا لگانے کے کتنے پیسے لئے جا رہے تھے؟ رابی پیرزادہ نے سب بتا دیا
واضح رہے کہ قبل ازیں’پیسا‘ ایوارڈز کی تقریب میں اداکارہ نے دلکش رقص کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی، ویڈیو میں شرارہ پہنے امرخان نے پاکستانی پنجابی گانے پر رقص کیا تھا، تقریب میں موجود مہمانوں اور دیگر اداکاروں نے اس کو خوب پسند کیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کی ڈانس پرفارمنس کر سراہا اور محبت کا اظہار کرتے ملے جلے کمنٹس کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداے پھر بند۔۔۔؟کب سے؟ شفقت محمود کا پریس کانفرنس میں اہم اعلان