حکومت اور اپوزیشن دہشتگردی کیخلاف مشترکہ پلان بنائے، چودھری سرور

Jan 09, 2021 | 19:33:PM
حکومت اور اپوزیشن دہشتگردی کیخلاف مشترکہ پلان بنائے، چودھری سرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر پنجاب چودھری سرور کا دہشتگردی کیخلاف حکومت اوراپوزیشن کوملکر بیٹھنے کامشورہ۔دہشتگردی کے واقعات پر دونوں کوفکرمند اور مشترکہ پلان بنانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ بیرونی قوتیں پاکستان میں امن نہیں چاہتی۔پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں غیرملکی طاقتیں بھی ملوث ہیں،دہشتگردی کے واقعات پرحکومت اوراپوزیشن دونوں کوفکرمند ہوناچاہیے۔
چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہزارہ کیمونٹی مسلسل دہشتگردی کانشانہ بن رہی ہے۔حکومت اورہزارہ کمیونٹی میں کامیاب مذاکرات ایک مثبت قدم ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی حکومت یاکسی ایک جماعت نہیں22کروڑپاکستانیوں کامسئلہ ہے۔حکومت ایسے اقدمات کرے کہ دوبارہ دہشتگردی کے واقعات نہ ہوں۔حکومت اوراپوزیشن کوملکردہشتگردی کے ناسورکیخلاف پلان بنانا چاہیے۔