وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان وزیرداخلہ شیخ رشید کے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں،سانحہ مچھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نور خان ائیر بیس سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہوئے ،وزیر داخلہ شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کوئٹہ پہنچنے کے بعد عمران خان وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گئے جہاں انہیں پولیس دستے نے سلامی پیش کی۔
وزیراعظم عمران خان سانحہ مچھ کے متاثرین سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم ہزارہ عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات سنیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے اور انہیں سانحہ مچھ سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفے مچھ میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے ہزارہ برادری کے 11 کان کنوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔شہدا کے ورثا نے کوئٹہ کے سخت موسم میں 6 روز تک اپنے پیاروں کی لاشیں رکھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔