مختلف ممالک میں سفراء اور ہائی کمشنر کی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری 

Feb 09, 2026 | 22:36:PM
مختلف ممالک میں سفراء اور ہائی کمشنر کی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس) وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں سفراء اور ہائی کمشنر کی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دے دی، وزیر اعظم نے سفیروں کی تقرریوں و تبادلوں کی منظوری وزارت خارجہ کی سمری پر دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مجموعی طور پر 20 سفیروں  ہائی کمشنروں اور قونصل جنرل کی تعیناتی کی منظوری دی،  عثمان ٹیپو کو لندن میں سفیر تعینات کیا گیا ہے، عثمان ٹیپو اس وقت وزارت خارجہ میں چیف آف پروٹوکول ہیں۔

وزیر اعظم ہاؤس میں تعینات سلمان شریف کی جرمنی میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

لاس اینجلس امریکہ میں موجودہ قونصل جنرل عاصم علی خان کو ناروے میں سفیر تعینات کیا گیا، وہ ناروے میں موجودہ سفیر سعدیہ الطاف قاضی کی جگہ لیں گے۔

ذرائع کا مزید کہناتھا کہ سعدیہ الطاف قاضی کی تھائی لینڈ میں بطور پاکستانی سفیر تقرری کی منظوری دی گئی۔

وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری ایشیا پیسفک عمران احمد صدیقی کی تہران میں بطور سفیر تقرری کی منظوری دی گئی، وہ ایران میں موجودہ سفیر مدثر ٹیپو کی جگہ لیں گے،مدثر ٹیپو کو ایران سے نیروبی سفیر بھیجا جا رہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں تعینات علی عنصر زیدی کو فرینکفرٹ میں قونصل جنرل تعینات کئے جانے کی منظوری دی گئی۔

وزارت خارجہ میں ڈی جی فیصل ابڑو کو مانٹریال، کینیڈا میں قونصل جنرل تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا، سعودی عرب اور افغانستان میں نئے سفراء کی مشروط تعیناتی کی منظوری دی۔ان تینوں سٹیشنز پر کام کرنے والے موجودہ سفیر سال کے آخر تک کام جاری رکھیں گے، رواں برس کے اختتام تک علی اسد گیلانی کابل میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے،علی اسد گیلانی افغانستان میں موجودہ سفیر عبید الرحمان نطامانی کو تبدیل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ ترجمان طاہر حسین اندرابی جینیوا میں مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے، طاہر حسین اندرابی ڈاکٹر بلال کی جگہ لیں گے، ڈاکٹر بلال رواں برس کے اختتام تک جینیوا میں مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ کام کرتے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر بلال کی سعودی عرب میں بطور سفیر تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے، وہ موجودہ سفیر احمد فاروق کی جگہ لیں گے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: