ایڈن ایونیو ایکسٹنشن کے نومنتخب صدر علی کرام نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حلف اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایڈن ایونیو ایکسٹنشن کے نومنتخب صدر علی کرام نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حلف اٹھالیا۔
حلف برداری کی اس تقریب میں کابینہ کے تمام منتخب عہدیداران نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف لیا اور علاقے کی خدمت، اتحاد اور بہتری کیلئےبھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
حلف اٹھانے والوں میں سینئر وائس پریزیڈنٹ منظور قادر ڈا، وائس پریزیڈنٹ عمران بٹ ، وائس پریزیڈنٹ عادل خان ، وائس پریزیڈنٹ یاسر ملک ، وائس پریزیڈنٹ شہزاد صدیقی،سیکرٹری شیراز ملک ، فنانس سیکرٹری ملک اکرم ، انفارمیشن سیکرٹری شاہد محمود،جوائنٹ سیکرٹری شبیب اعجاز اور رانا جاوید اقبال اور سیکرٹری لیگل عمیر خان ووٹو شامل ہیں۔
تقریب کے اختتام پر نو منتخب صدر علی کرام نے کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقے کے مسائل کے حل اور رہائشیوں کی فلاح و بہبودکیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:امسال رمضان میں 29 روزے ہوں گےیا 30؟فلکیاتی ماہرین کی اہم پیش گوئی