صدر شوکت مرزائیف کا میاں نواز شریف کے نام خط، ازبکستان دورے کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آج لاہور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف سے جمہوریہ ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کر کے انہیں جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیف کو خط پہنچایا۔ صدر شوکت مرزائیف پاکستان کے اہم سرکاری دورے سے حال ہی میں واپس گئے ہیں۔
لاہور میں جمہوریہ ازبکستان کے سافیر سے ملاقات میں میاں نواز شریف نے ازبکستان کے صدر اور عوام کے لئےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میںپاکستان اور ازبکستان کے درمیان حالیہ معاہدوں اور ایم او یوز کا بھی ذکر ہوا۔ میاں نواز شریف نے اس اہم پیش رفت کو دونوں برادر ملکوں کے تعلق کے سنہری دور کا آغاز قرار دیا۔
ملاقات کے آغاز میں جمہوریہ ازبکستان کے سفیر نے صدر مسلم لیگ ن کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کا خط پہنچایا ۔ مسلم لیگ نون کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ اس خط میں صدر شوکت مرزائیف نے پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نبواز شریف کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلق کا ذکر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ محمد نواز شریف پاکستان کے محب وطن بیٹے ہیں جنہوں نے پاکستانی عوام کیلئے شاندار منصوبے بنائے۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان دہشتگردی کے خلاف دنیا کیلئے ایک ڈھال ہے: محسن نقوی
صدر شوکت مرزائیف نے مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی منصوبوں کا بھی حوالہ دیا اور ان کی مختصر مدت میں پنجاب کی بہتری میں اہم کردار ادا کرنے والی پالیسیوں اور کاوشوں کی تعریف کی۔
جمہوریہ ازبکستان صدر نے میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کو ازبکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔