آج کا پکوان: بھری ہوئی مرچوں کا سالن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھری ہوئی مرچوں کا سالن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزا: بڑی ہری مرچ 10 سے 12 عدد، چکن تکہ ایک عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، پیاز ۲؍ عدد درمیانی، ثابت لال مرچ 3 سے 4 عدد، کلونجی آھا چھوٹا چمچہ، میتھی دانہ چند دانے، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، ثابت دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، پسا ہوا ناریل 2 بڑے چمچے، خشخاش ایک بڑا چمچہ، سفید تل ایک بڑا چمچہ، کڑی پتہ حسب ِ ضرورت، املی کا رَس آدھی پیالی، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے مرچوں کو صاف دھو کر چیرا لگا لیں (چاہیں تو تیزی کم کرنے کے لئے بیج نکال لیں), تیار چکن تکہ لے کر اس کی10 سے12سلائس کرکے مرچوں کے اندر رکھ کر بند کر دیں۔
فرائنگ پین میں 2 بڑے چمچے تیل ڈال کر مرچوں کو ہلکا سا فرائی کرلیں۔
اس کے بعد ایک فرائنگ پین میں آدھی پیالی تیل میں میتھی دانہ، کلونجی، ایک چھوٹا چمچہ زیرہ، لال مرچیں اور کڑی پتے ڈال کر کڑکڑا لیں۔
اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں, پھر اس میں بھنے ہوئے مسالے (دھنیا، زیرہ، خشخاش، تل اور ناریل) کو ادرک لہسن کے ساتھ اچھی طرح فرائی کرلیں۔
اس کے بعد فرائی کی ہوئی مرچیں ڈال کر ہلکا سا ملائیں اور آخر میں املی کا رَس ڈال دیں، ہلکی آنچ پر اتنی دیر دَم پر رکھیں کہ تیل علاحدہ ہوجائے۔
اس منفرد مرچوں کے سالن کو گرم گرم اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں.