لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کیلئے 23 ویں امدادی کھیپ روانہ 

Feb 09, 2025 | 14:56:PM
لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کیلئے 23 ویں امدادی کھیپ روانہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لئے امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی۔

پاکستانی حکومت کی جانب سے لبنان، فلسطین اور شام کی جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 23 ویں کھیپ روانہ کی گئی۔

 مزید پڑھیں:اسرائیلی وزیراعظم کی سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز 

این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ 50 ٹن امدادی سامان فلسطین کیلئے روانہ کیا گیا جس میں ڈبہ پیک گوشت، خشک دودھ، کمبل، کپڑے، خیمے اور گرم بستر شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے لبنان، غزہ اور شام کیلئے مجموعی طور پر 1 ہزار 803 ٹن امدادی سامان بھجوایا چکا ہے۔