کراچی، فلیٹ میں سلینڈر دھماکہ، 7 افراد زخمی

Feb 09, 2023 | 09:31:AM
کراچی میں جمشید روڈ پر فلیٹ میں سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں جمشید روڈ پر فلیٹ میں سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 پولیس کے مطابق جمشید روڈ پر فاطمہ جناح کالونی میں 4 منزلہ رہائشی عمارت کی  دوسری منزل پر واقع فلیٹ میں سلینڈر پھٹنے کے باعث دھماکہ ہوا۔

زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 3 سے 68 سال کے درمیان ہیں۔ زخمی ہونے والو میں 1بچہ اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تمام زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔