کورونا سے مزید 50 افراد جاں بحق۔۔ 4200 سے زائد کیسز رپورٹ

Feb 09, 2022 | 08:56:AM
کورونا سے مزید پچاس افراد جاں بحق
کیپشن: کورونا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51749 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4253 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:تحقیقات بند ۔۔ ورنہ ویڈیو لیک کردونگی ۔۔ حریم شاہ نےبڑی دھمکی دیدی
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصد رہی۔کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51749 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4253 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 37 افراد انتقال کر گئے۔

 سرکاری  اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29601 ہوچکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 70 ہزار 161 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ آمنہ الیاس کے نئے بیان نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5109  افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 54 ہزار 298 ہوگئی ہے۔