اداکارہ آمنہ الیاس کے نئے بیان نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا 

Feb 08, 2022 | 16:14:PM
اب ہم جنس پرست نہیں آمنہ الیاس کے بیان پر ہنگامہ
کیپشن: آمنہ الیاس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کسی اداکار کو دیکھ کر دل نہیں دھڑکتا، البتہ بھارتی اداکارہ رنویر سنگھ کو دیکھ کر دھڑکتا ہے۔

معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کچھ روز قبل ویب شو 'وائس اوور مین' میں شرکت کی جہاں شو کے میزبان نے ان سے ذاتی زندگی اور پروفیشن کے بارے میں کچھ دلچسپ سوالات کیے۔اداکارہ نے کہا کہ   انہیں پرکشش مرد اچھے لگتے ہیں لیکن  آج کل سارے لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہی ہوگئے ہیں۔

 اداکارہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر لوگ سب سے زیادہ میرے کپڑوں پر تنقید کرتے ہیں، اس کے علاوہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز پر بھی لوگ منفی تبصرے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرد حضرات کا دماغ گھٹنوں میں نہیں بلکہ پیروں تلے ہوتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:تحقیقات بند ۔۔ ورنہ ویڈیو لیک کردونگی ۔۔ حریم شاہ نےبڑی دھمکی دیدی
آمنہ نے اپنے چہرے کی سرجری سے متعلق بھی واضح کیا اور بتایا کہ میں نے گالوں کی سرجری نہیں کروائی  اور نہ ہی کسی اور حصے کی پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا طلبا پر حملہ۔۔ سکول1 ہفتے کے لئے بند

ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی کو بھی مارنے یا پیٹنے میں بہترین تجربہ رکھتی ہیں اور ان کی یہ مہارت کسی سے پوشیدہ نہیں، اگر وہ شوبز کا حصہ نہ ہوتیں تو ایک ریسلر ہوتیں۔

 واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں اداکارہ کو اپنے لباس اور مبینہ طور پر جسم کا دکھاوا کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننا پڑا تھا۔