کورونا کا طلبا پر حملہ۔۔ سکول1 ہفتے کے لئے بند

Feb 08, 2022 | 14:38:PM
کورونا کا طلبا پر حملہ سکول ایک ہفتہ کے لئے بند
کیپشن: سکول ایک ہفتہ کے لئے بند فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)طلبا کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرسندھ کی تحصیل وارہ میں گورنمنٹ گرلزسیکنڈری ہائی سکول ایک ہفتے کیلئےبند کردیا گیا ہے۔

سندھ  کی تحصیل وارہ میں تین بچوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت ہونےپر ضلعی انتظامیہ نے سکول کو ایک ہفتے کے لئے بند کردیا ہے۔کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے والے طلبا کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹر پاس کرنیوالے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکول میں تین طلبا کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سکول بند کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحقیقات بند ۔۔ ورنہ ویڈیو لیک کردونگی ۔۔ حریم شاہ نےبڑی دھمکی دیدی

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دیگر طلبا کے بھی کورونا ٹیسٹ لیبارٹری بھجوا دیئے گئےہیں ۔