کراچی:فلیٹ سے خواتین کی لاشیں ملنے کا ڈراپ سین، بیٹا، شوہر مرکزی کردار نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(در شہوار) کراچی کے گلشن اقبال بلاک ون کے فلیٹ سے خواتین کی لاشیں ملنے کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا، بیٹا یاسین اور گھر کا سربراہ مبینہ طور پر واردات کے مرکزی کردار نکلے۔
تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اہل خانہ پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا قرضہ تھا، 75 لاکھ قرضے کے حوالے سے ایک شکایت بھی پولیس کو موصول ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے زیر استعمال گھر اور ایک گاڑی کرائے کی ہے، گھر میں موجود دوسری گاڑی بینک لیز پر ہے،تفتیشی حکام نے بتایا کہ یاسین پراپرٹی ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا، ملزمان نے مبینہ طور پر جوس میں زہریلی اشیاء ملا کر خواتین کو دیں۔
تفتیش میں انکشاف ہوا کہ خواتین کو زہر دینے کے بعد باپ بیٹے نے بھی جوس میں زہر ڈال کر پینا تھا، بیٹے کی حالت غیر ہوتا دیکھ کر باپ کی زہر پینے کی ہمت نہیں ہوئی۔
والد کے پاس سے ایک خط بھی ملا ہے جس کی جانچ کا عمل جاری ہے، ملزم یاسین کی اہلیہ مقتولہ ماہا کو سب سے پہلے زہر دیکر لاش کمرے میں بند کر دی گئی تھی،تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نے انتہائی قدم قرض داروں سے بچنے کیلئے اُٹھایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2 بن چکا ہے، :عظمیٰ بخاری