بسنت: پتنگ ،ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
( علی رامے) پنجاب میں بسنت سے قبل پتنگ بازی کو محفوظ اور منظم بنانے کے لیے محکمہ داخلہ نے پتنگ اور ڈور تیار کرنے والوں، فروخت کنندگان اور کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی باضابطہ رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق پتنگ اور ڈور سازوں، فروخت کنندگان اور خریداروں کے لیے تفصیلی طریقہ کار تیار کر لیا گیا ہے۔
دوسری طرف پتنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
رجسٹریشن کے لیے فارم "اے" لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ رجسٹرڈ افراد کو سرکاری سرٹیفکیٹ فارم "بی" کے ساتھ جاری کیا جائے گا,۔
سی طرح کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لیے فارم "سی" اور فارم "ڈی" مختص کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد مزید 5 سال بڑھا دی
محکمہ داخلہ کے مطابق پتنگ اور ڈور کے سائز، میٹریل اور معیار کو شیڈول ون کے مطابق سختی سے نافذ کیا جائے گا۔
غیر معیاری یا کیمیکل ڈور کی تیاری اور فروخت مکمل طور پر ممنوع ہوگی۔
رجسٹرڈ ایسوسی ایشنز ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں بسنت کے انتظامات میں معاونت کریں گی تاکہ کسی بھی خطرناک یا ممنوع سرگرمی کو روکا جاسکے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف رجسٹریشن منسوخی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔