پاکستان سے ٹی ٹونٹی سیریز ،آسٹریلیا کی سکیورٹی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی

Dec 09, 2025 | 10:39:AM
پاکستان سے ٹی ٹونٹی سیریز ،آسٹریلیا کی سکیورٹی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وسیم احمد )آسٹریلوی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ریکی ٹیم معمول کے دورے میں وینیوز کا جائزہ لے گی، ریکی ٹیم قذافی اسٹیڈیم، این سی اے اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کا جائزہ لے گی۔

ریکی ٹیم کو پی سی بی اور سیکیورٹی حکام بریفنگ بھی دیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل ٹیموں کی خریداری ،لندن سے اہم خبر آگئی

واضح رہے کہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔