دیربالا: بارات میں شامل گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

Dec 09, 2023 | 21:56:PM
دیربالا: بارات میں شامل گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق ، 6 زخمی
کیپشن: دیربالا: بارات میں شامل گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق ، 6 زخمی
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دیربالا میں بارات میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

دیربالا میں داروڑہ کے مقام پر بارات میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا، حادثے کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 6 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو واڑی ہسپتال منتقل کردیا گیا، بارات عشیئر درہ سے واڑی جارہی تھی, حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.

یہ بھی پڑھیں: افسوس ناک خبر!! بارات پر نا معلوم افراد کی فا ئرنگ

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارات میں شامل گاڑی کو حادثہ نرہن خوڑ کے مقام پر پیش آیا ہے، جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو واڑی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔