فٹبال ورلڈ کپ: پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل آج کروشیا سے ٹکرائے گی

Dec 09, 2022 | 11:23:AM
فٹبال ورلڈ کپ: پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل آج کروشیا سے ٹکرائے گی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچز کا سلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جو اتوار 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔

قطر میں جاری بال ورلڈ کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپیئن برازیل کا ٹاکرا کروشیا سے ہوگا، یہ میچ قطر ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

فٹبال ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں کل ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں لوسیل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ کی جنگ 32 سے 8 ٹیموں تک پہنچ گئی

کل دوسرا کوارٹر فائنل مراکش اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان الہتمامہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اتوار 11 دسمبر کو چوتھے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور فرانس کی ٹیمیں البیت اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔