فٹبال ورلڈ کپ کی جنگ 32 سے 8 ٹیموں تک پہنچ گئی

Dec 08, 2022 | 12:35:PM
فٹبال ورلڈ کپ کی جنگ 32 سے 8 ٹیموں تک پہنچ گئی
کیپشن: جمعے سے کوارٹر فائنلز میں مزید 4 ٹیموں کو ناک آؤٹ کرنے کیلیے گھمسان کا رن پڑے گ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ ٹائٹل کی جنگ 32 سے 8 ٹیموں تک سمٹ آئی جبکہ جمعے سے کوارٹر فائنلز میں مزید 4 ٹیموں کو ناک آؤٹ کرنے کیلیے گھمسان کا رن پڑے گا۔

منگل کے روز کھیلے گئے میچز کے ساتھ ہی قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کا لاسٹ 16 مرحلہ بھی ختم ہوگیا، اس کے ساتھ ہی ایونٹ میں بڑے خواب آنکھوں میں سجائے شریک ہونے والی 32 ٹیموں میں سے صرف 8 باقی رہ گئی ہیں۔

ابتدائی راؤنڈ سے ہی جرمنی، بیلجیئم، یوروگوئے اور ڈنمارک جیسی بڑی ٹیموں کا بوریا بستر گول ہوگیا تھا، جس کے بعد لاسٹ 16 میں سے امریکا، آسٹریلیا، پولینڈ، سینیگال، جاپان، جنوبی کوریا اور اسپین جیسی ٹیمیں بھی باہر ہوگئیں۔

پہلا کوارٹر فائنل جمعے کو کروشیا اور برازیل کے درمیان کھیلا جائے گا، رات کو نیدرلینڈز اور ارجنٹائن مدمقابل آئیں گے، ہفتے کو پہلا میچ مراکش اور پرتگال میں ہوگا، چوتھا کوارٹر فائنل اسی شب انگلینڈ اور فرانس کے درمیان شیڈول ہے۔

فائنل 8 میں جگہ بنانے والی ٹیموں میں برازیل نے سب سے زیادہ 5 ٹائٹلز جیتے ہیں، ارجنٹائن اور فرانس نے 2 ، 2 مرتبہ چمچماتی سنہری ٹرافی کو ہاتھوں میں تھاما، انگلینڈ نے واحد ٹائٹل 1966ء میں جیتا تھا جبکہ نیدرلینڈز، کروشیا، مراکش اور پرتگال نے ابھی تک ایک بھی ٹرافی نہیں جیتی۔