وائٹ اور گرے لسٹ میں شامل تحریک طالبان پاکستان کے درجنوں قیدی رہا

Dec 09, 2021 | 07:19:AM
درجنوں، طالبان، کو، رہا کردیا گیا
کیپشن: درجنوں طالبان کو رہا کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) تحریک طالبان پاکستان سے امن مذاکرات ،درجنوں طالبان کو رہا کردیا گیا ہے جو حکومت پاکستان کی وائٹ اور گرے لسٹ میں شامل تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم قیدیوں کی رہائی کو موخر کیا گیا ہے تاکہ فیصلہ کیا جائے انہیں پاکستان میں اپنے علاقوں کو واپس جانے کی اجازت دی جائے یا افغانستان بھیج دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سوا 3 سال میں ملکی و غیر ملکی قرضوں میں16ہزار 520 ارب روپے کا اضافہ

 پاکستانی مذاکرات کار طالبان سے یہ یقین دہانی چاہتے ہیں کہ وہ اپنے گروپ سے ناوابستہ لیکن یکساں نظریات کے حامل عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کریں گے۔ پاکستان نے اب تک 42؍ طالبان قیدی رہا کردیئے ہیں۔ آج  مزید 96؍ قیدی رہا کردیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف وزیراعظم کا دو ٹوک پیغام