ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،پہاڑوں پر برفباری،سردی بڑھ گئی

Dec 09, 2020 | 12:44:PM
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،پہاڑوں پر برفباری،سردی بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)ملک کے بیشتر اضلاع میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے،صبح سویرے پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی،راولپنڈی موٹروے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں آج مطلع ابر آلود رہے گا۔اس کے  علاوہ  بالائی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا ،آزاد  کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارشوں  اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح  پنجاب کے بعض علاقوں اور سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی، شہرقائد میں دھند کے باعث  حدِ نگاہ ایک کلو میٹر تک رہ گئی،  بہاولپور،ملتان، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں صبح کے وقت دھند رہی اور آج رات بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ دھند کے باعث راولپنڈی موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

 

بالائی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ خطہ پوٹھاہار، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارروال، اور جھنگ میں بارش کی توقع ہے جبکہ سندھ  کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔    خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، پشاور، مردان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔