کوئنز ٹاؤن کے سرسبز میدان میں قومی ٹیم کی جم کر پریکٹس

Dec 09, 2020 | 10:28:AM
کوئنز ٹاؤن کے سرسبز میدان میں قومی ٹیم کی جم کر پریکٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کوئنز ٹاؤن پہنچنے کے بعد پاکستانی سکواڈ نے ٹریننگ شروع کردی، ہیڈ کوچ مصباح الحق کی زیرنگرانی تین گھنٹے تک نیٹ پریکٹس کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے دونوں سکواڈ نے پہلے سیشن میں ٹریننگ کی ، سکواڈ کرائسٹ چرچ میں 14 روزہ آئیسولیشن کے بعد کل کوئنز ٹاون پہنچا ہے۔کوئنز ٹاؤن میں کرکٹر اظہر علی اور محمد حفیظ نے صبح سویرے ہی واک کی اور خوبصورت نظارے دیکھے۔

اظہر علی نے سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ تبصرہ کیا کہ صحت مند رہنے کیلئے صبح سویرے کی واک سے بہتر کوئی اور عمل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 18دسمبر کو کھیلا جائے گا۔