نہ کبھی 27 ستمبر آئے گا ،نہ احتجاج ہوگا: شیر افضل مروت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ کبھی 27 ستمبر آئے گا نہ احتجاج ہوگا۔
شیر افضل مروت نے اپنے بیان میں کہا کہ احتجاج کی سیاست کسی نے نہیں کی، کسی کی اوقات نہیں کہ احتجاج کر سکیں جیسا وہ کہہ رہے ہیں، یہ احتجاج مجھے دیں پورے ملک سے لوگ نکلیں گے، آپ لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کی ذمہ داری مجھے واپس دو، آپ احتجاج کر سکیں گے نہ لوگوں کو نکال سکیں گے، عمران خان کے اپنے فیصلے ہیں جو انہیں اندر رکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شرارتی بچے نے جہاز کو رن وے سے واپس ٹرمینل پہنچا دیا، پرواز منسوخ