عمران خان نے کہا تھا ہر ڈویژن کو صوبہ بناؤں گا؛ شیر افضل مروت کا دعویٰ

Aug 09, 2026 | 19:26:PM
عمران خان نے کہا تھا ہر ڈویژن کو صوبہ بناؤں گا؛ شیر افضل مروت کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسیک) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جب دو تہائی اکثریت ملی تو ہر ڈویژن کو صوبہ بناؤں گا۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ طاقتور لوگ پاکستان کو جوں کا توں رکھنا چاہتے ہیں، چھوٹے کام کیلیے پشاور یا لاہور بھاگنا پڑتا ہے دن سفر میں کٹ جاتا ہے، سرائیکستان، ہزارہ و دیگر صوبے ضروری ہیں، ترقی لاہور یا پشاور میں ہوگی تو باقی علاقوں میں دہشتگردی ملے گی، نئے صوبوں پر پیسے نہیں لگتے، صوبہ بنتا ہے تو اس کا ریونیو وہیں لگے گا۔

 شیر افضل مروت نے کہا کہ ملتان ترقی سے کوسوں دور ہے، سیالکوٹ تجارت کے باعث کہاں پہنچ چکا لیکن ملتان کہاں کھڑا ہے، ملتان چاروں صوبوں کا مرکز ہے، سیاسی پارٹیوں کے لوگوں کا فرض ہے صوبے کیلیے کام کریں، سندھ میں صوبے بنتے ہیں تو کراچی کے لوگ اپنے علاقے اور حیدر آباد پر توجہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :  شرارتی بچے نے جہاز کو رن وے سے واپس ٹرمینل پہنچا دیا، پرواز منسوخ