موٹروے پولیس کی ٹکٹنگ سسٹم میں غیر قانونی رسائی اورمجرمانہ استعمال میں ملوث ملزم گرفتار

Aug 09, 2025 | 21:20:PM
موٹروے پولیس کی ٹکٹنگ سسٹم میں غیر قانونی رسائی اورمجرمانہ استعمال میں ملوث ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی بھٹہ)فیصل آباد نیشنل سائبر کرائم ایجنسی(این سی سی آئی ) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹروے پولیس کے ای ٹکٹنگ سسٹم میں غیر قانونی رسائی اور مجرمانہ استعمال میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا۔ 
 سب انسپکٹر این سی سی آئی تنویر حسین کے مطابق ملزم کو ملتان سے موقع پر گرفتار کیا گیا اور حساس ڈیٹا برآمدکرلیا گیا،گرفتار ملزم محمد زاہد نے ای ٹکٹنگ سسٹم میں غیر مجاز طور پر داخل ہو کر سسٹم کا مجرمانہ استعمال کیا۔ 

سب انسپکٹر نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،عدالت میں پیشی کے بعد مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی والوں کو ہمارے ساتھ الیکشن لڑنے کیلئے کوئی امیدوار ہی نہیں مل رہا، عظمی بخاری