پرائیویٹ اسپتال میں نرس کی ڈیوٹی کے دوران باتھ روم سے لاش برآمد

Aug 09, 2025 | 21:05:PM
 پرائیویٹ اسپتال میں نرس کی ڈیوٹی کے دوران باتھ روم سے لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست اوڑیسہ کے دارالحکومت بھونیشور میں ایک پرائیویٹ اسپتال کی نرس ڈیوٹی کے دوران باتھ روم میں پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی۔ اہلخانہ نے اسپتال انتظامیہ پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نرس کے ہاتھ پر انجکشن کے نشانات موجود ہیں، شبہ ہے کہ نرس نے اپنے خود انجکشن لگایا ہے، تاہم مرنیوالی نر س کے گھروالوں نے شک و شبہات کا اظہار کرتے ہئوے اس بات سے اختلاف کیا ہے۔متاثرہ نرس کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ باتھ روم سے نرس کی لاش ملنے کے دو گھنٹے بعد انہیں اطلاع دی گئی، نرس کے بھائی نے بتایا کہ اس کی بہن سے فون پر بات ہوئی تھی اور وہ رکشا بندھن منانے کیلئے آنیوالی تھی، اس کے ساتھ کوئی پریشانی بھی نہیں تھی کہ وہ خودکشی پر مجبور ہوتی۔مقامی پولیس نے واقعے کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے شروع کرتےہوئے اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے اوراسپتال کے سٹاف سے پوچھ گچھ  کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ایئرچیف کے آپریشن سندور سے متعلق مضحکہ خیز بیان پر پاکستان کا ردعمل آگیا