پاکستان،تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق ’دوستی- II‘ کامیابی سے مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اورتاجکستان کے درمیان مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق ’دوستی- II‘ کامیابی سے مکمل ہو گئی۔
پاکستان-تاجکستان مشترکہ انسداد دہشتگردی ’دوستی- II ‘ چار سے 9 اگست 2025 کو فخروبود بیس تاجکستان میں کامیابی سے منعقد ہوئی،۔ پاکستان آرمی کے لائٹ کمانڈو بٹالین کے 2 جنگی ٹیموں اور تاجکستان اسپیشل فورسز کی 4 جنگی ٹیموں نے اس مشق میں حصہ لیا۔ تمام تربیتی اور عسکری سفارتی مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست، طلبہ کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا اختتام 9 اگست 2025 کو ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے ڈیفنس اتاشی کرنل محمد معظم ظفر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ تاجکستان کے سینئر عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دونوں ممالک کے دستے پیشہ ورانہ مہارت کی اعلیٰ مثالیں پیش کرتے ہوئے مشقوں کو مکمل کیا۔
یہ مشق نہ صرف دونوں دوست ممالک کے مابین تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنی، بلکہ انسداد دہشتگردی کے آپریشنز میں شامل ڈرلز، طریقہ کار اور تکنیک کو مشترکہ تربیت کے ذریعے بہتر بنانے کا بھی ہدف رکھتی ہے۔