ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست، طلبہ کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی 

Aug 09, 2025 | 11:52:AM
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست، طلبہ کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ سے خصوصی نشست، طلبہ نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، یونیورسٹی پہنچنے پر وائس چانسلر راولپنڈ ی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر اور و دیگر پروفیسر ڈاکٹرز اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب :یکم ستمبرسےپہلےسکول کھولنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی کااعلان

 ڈی جی آ ئی ایس پی آر نے اس موقع پر طلبا و طالبات کے سوالوں کے جواب بھی دیے، طلبہ کی طرف سے اس سیشن کی بھرپور پذیرائی اور قومی جذبے کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر طلبہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی نشست کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

طلبہ نے کہا کہ وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں مگر نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے، افواج ہم سے ہیں اور ہم افواج سے ہیں، پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کیخلاف ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 تقریب میں قومی ترانہ بھی پرجوش انداز میں پڑھا گیا، اس موقع پر ہمیشہ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔