روپے کی قدر میں بہتری ،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

Aug 09, 2023 | 17:47:PM
روپے کی قدر میں بہتری ،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) روپے کی قدر میں  بہتری  ہونے لگا، انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار ی ہفتے کے تیسرے روز کے دورا ن ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے،انٹربینک میں ڈالرایک روپے45 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 24 پیسے سستا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر45 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر ر 287.91 روپے سے کم ہوکر  287.46 روپے پر بند ہوا ،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287.98 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کمی  سے294.50  روپے کا ہوگیا، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں یورو 323 روپے پر مستحکم رہا،برطانوی پاؤنڈ بھی 374 روپے پر برقرار رہا ،اماراتی درہم 82 روپے 30 پیسے اور سعودی ریال  بھی 78.50 روپے پر برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان رہا