بچوں کی فکر ہے تو کم از کم ایک درخت لگاﺅ۔۔عمران خان۔۔میاواکی جنگل کا افتتاح

Aug 09, 2021 | 18:28:PM
بچوں کی فکر ہے تو کم از کم ایک درخت لگاﺅ۔۔عمران خان۔۔میاواکی جنگل کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستانیوں کو اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر ہے تو ہر پاکستانی کم از کم ایک درخت لگائے اور اس کی پرورش کرے ، پاکستان گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لئے اپنی حیثیت سے بڑھ کر اقدامات کر رہا ہے ۔
 ان خیالات کا اظہار انہوں نے سگیاں کے مقام پر دنیا کے سب سے بڑے میاواکی اربن فاریسٹ کے افتتا ح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں دیگر مقامات اور سگیاں کے مقام پر اگائے جانے والے میاواکی جنگل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں پنجاب حکومت ، وزیر اعلیٰ پنجاب او ران کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے گنجان آباد علاقے میں اتنا بڑا جنگل اگایا ہے ۔یہ وہ لاہور تھا جس میں باغات تھے درخت تھے صاف ستھری آب و ہوا تھی لیکن دیکھتے دیکھتے لاہور پاکستان کا آلودہ ترین شہر بن گیا ۔یہاں دنیا کا سب سے بڑا میاواکی کا جنگل اگایا گیا ہے اور ہم اسے اس کے بانی پروفیسر کے نام سے منسوب کرتے ہیں۔ 
نہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک رپورٹ چھپی ہے جس میں دنیا کے نامور سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انسان نے اپنی بقا کے لئے اس زمین پر بڑا ظلم کیاہے اور کئی چیزیں وہاں پہنچ گئی ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں، گرم موسم کی وجہ سے سمندر کی سطح بلند ہو گئی ہے اور یہ واپس نہیں آ سکتی ۔ دنیا میں جتنے بھی انسان بستے ہیں اگر ہم اب بھی پوری کوشش کریں تو شاید مستقبل میں بڑے نقصانات سے دنیا کو بچا سکتے ہیں ۔
 عمران خان نے کہا کہ میاواکی کاربن ڈائی اکسائیڈکو جذب کرتا ہے ، آلودگی کو روکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم وہ اقدامات کر رہے ہیں کہ آنے والی نسلیں دیکھیں گی کہ ہم ماضی کے حکمرانوں کے مقابلے میں بہتر ملک چھوڑ کر گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی 60سالہ تاریخ میں مجموعی طور پر64کروڑ درخت اگائے گئے ، تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختوانخواہ میں2013 سے2018ءتک ایک ارب درخت اگائے ،اب ہمارا ہدف پورے ملک میں10ارب درخت لگانے کا ۔ اگر پاکستانیوں کو اپنے بچوں کے مستقل کی فکر ہے تو انہیں کم از کم ایک درخت لگانا چاہئے اور پھر اس کی پرورش بھی کرنی چاہئے ۔ نوجوان ،طلبہ سب کو اس ملک کے مستقبل کے لئے پوری کوشش کرنی چاہئے ۔
 یہ بھی پڑھیں۔حریم شاہ کی ترکی میں موج مستیاں۔۔ ساحل پر ڈانس کی ویڈیو وائرل