اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید بڑھ گئے۔
کراچی میں سٹیٹ بینک کے ذرائع نے آج سرکاری طور پر بتایا کہ 3 اپریل سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کےذ خائر میں 1.90 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کےذخائر 16 ارب 40 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
پچھلے ہفتے کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 8.70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر بڑھ کر 5 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی بے قدری جاری، روپے کی قیمت میں اضافہ
ملکی مجموعی ذخائر میں 3 اپریل تک 10.5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
ملکی مجموعی ذخائر بڑھ کر 21 ارب 89 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
