وزیر خارجہ اسحاق ڈار  کا جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ رونالڈ لامولا سے ٹیلیفون پر  مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Apr 09, 2026 | 20:41:PM
 وزیر خارجہ اسحاق ڈار  کا جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ رونالڈ لامولا سے ٹیلیفون پر  مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ رونالڈ لامولا سے ٹیلیفون پر  مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جنوبی افریقہ کے  وزیر خارجہ نے جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پائیدار امن کی امید ظاہر کی۔ 

اسلام آباد میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسن اندرابی نے بتایا کہ  پاکستان کے علاقائی استحکام کے لیے کردار پر جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نے اپنی  مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔  دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط بڑھانے پر زور بھی دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:   آبنائے ہرمز کو کھول دیا ،وار زون کے باعث کچھ پابندیاں ہیں؛ایران