وزیراعظم شہبازشریف کابلاول بھٹو کا ٹیلیفونک رابطہ، جنگ بندی پر اعتماد میں لیا
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف اور بلاول بھٹو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا ایران جنگ بندی اور اسلام آباد معاہدے سے متعلق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مؤثر سفارت کاری پر وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کے افراد کی کاوشوں کو سراہا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی بہترین سفارتی حکمت عملی کی بدولت دنیا پر ایک عالمی جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔
یہ بھی پڑھیں:’’ہمیں بھی جنگ بندی میں لائیں‘‘ لبنانی وزیراعظم کی شہبازشریف سے مدد کی درخواست