حالیہ بارشوں سے کتنانقصان ہوا؟پی ڈی ایم اےکی رپورٹ جاری

Apr 09, 2026 | 10:35:AM
حالیہ بارشوں سے کتنانقصان ہوا؟پی ڈی ایم اےکی رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)پی ڈی ایم اے بلوچستان نے حالیہ بارشوں سے ہونےوالے نقصان کی رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 19ہوگئی  جن میں 12 بچے اور 7مرد شامل ہیں،بار شوں کی وجہ سے 17افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ،15 اضلاع میں مجموعی طور پر167 گھروں کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا

 ڈی سی کچھی  کے مطابق ژالہ باری اور سیلاب سے فصلوں کو سب سے زیادہ نقصان ضلع کچھی میں پہنچا ہے، فصلوں اور دیگر املاک کوپہنچنے والے نقصانات کا سروے جاری ہے۔