وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا

ایپ کے ذریعے ہر شہری گھر بیٹھے قیمتی دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ درج کراسکے گا

Apr 09, 2026 | 10:15:AM
 وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گمشدگی رپورٹ کا گھر بیٹھے اندراج کروانے کےلئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا۔
صوبے بھر میں ہر شہری گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے قیمتی دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ درج کراسکے گا،اب ضروری دستاویزات گم ہونے پر پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں رہے گی،پنجاب پولیس پاکستان ایپ پر اندراج کے بعد گمشدگی ایف آئی آر بھی گھر پر ہی موصول ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد اقصیٰ کو 40 روزکے بعدنمازیوں کیلئے کھول دیاگیا
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے اجراء پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہاہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہمارا عزم ہے،پنجاب کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،اس ایپ کے ذریعے گمشدگی رپورٹ درج کرانے پر وسائل اور وقت دونوں کی بچت ہوگی۔