لندن: غلط چٹنی دینے پر بیرے کو جعلی پستول سے دھمکانے والے نوجوان کو 3 سال قید

Apr 09, 2026 | 08:53:AM
لندن: غلط چٹنی دینے پر بیرے کو جعلی پستول سے دھمکانے والے نوجوان کو 3 سال قید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) غلط چٹنی ملنے کے معاملے پر جعلی پستول دکھا کر دکاندار کو دھمکانے والے افغان نژاد نوجوان کو سزا سنا دی گئی ہے۔

 رپورٹس  کے مطابق مروان قادر کو جعلی پستول سے قتل کی دھمکی پر 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 مروان نے لہسن کی چٹنی مانگی، بیرے نے غلط چٹنی بیگ میں ڈال دی جس پر نوجوان مشتعل ہو گیا، 18 سالہ مروان نے عدالت میں جرم کا اعتراف کر لیا۔

مزید پڑھیں:جنگ بندی؛ جزیرہ ایئر کی پہلی پرواز کویت سے لاہور پہنچ گئی

پولیس کی طرف سے جاری کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

 مروان نے جعلی پستول نکال کر ریسٹورنٹ کے ملازم کو کہا میں تمہیں قتل کر دوں گا۔

پولیس کو ملزم کے گھر سے جعلی پستول اور دیگر جعلی اسلحہ بھی ملا، افغان نژاد مروان نامی شہری کو وولیچ کراؤن کورٹ میں سزا سنائی گئی۔