بین الاقوامی امور کے ماہر محمد مہدی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کرینگے

Apr 09, 2025 | 21:27:PM
بین الاقوامی امور کے ماہر محمد مہدی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بین الاقوامی امور کے ماہر محمد مہدی 11 سے 13 اپریل تک ترکی کے شہر انطالیہ میں ہونے والے چوتھے تین روزہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔

 یہ فورم ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے۔ترکی کے وزیر خارجہ حکان فیدان نے محمد مہدی کو ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔اس سال فورم کا موضوع ''بکھری ہوئی دنیا میں ڈپلومیسی کی دوبارہ بحالی ''جس میں عالمی سطح پر سفارتکاری کے نئے طریقوں اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس موقع پر محمد مہدی اپنا مقالہ ''جنوبی ایشیا ء میں امن کا ایک ذریعہ''پیش کریں گے۔گزشتہ سال کے فورم میں 148 ممالک سے 4,700 شرکا  نے شرکت کی تھی جن میں عالمی رہنماؤں، وزرائے خارجہ، سفارتکار، ماہرین، سول سوسائٹی کے نمائندوں، تجزیہ کار اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: