انڈونیشین جوڑے کا خانہ کعبہ کے سامنے نکاح

Apr 09, 2023 | 13:15:PM
انڈونیشین جوڑے کو مسجدالحرام کے مطاف میں نکاح کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس وقت ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہے جسے ہر مسلمان کی خواہش کہا جا سکتا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انڈونیشین جوڑے کو مسجدالحرام کے مطاف میں نکاح کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس وقت ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہے جسے ہر مسلمان کی خواہش کہا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک انڈونیشین جوڑے کو مسجدالحرام کے مطاف میں نکاح کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نکاح میں لڑکی کے سامنے رکھا قرآن شریف اُس کا جہیز ہے۔

انڈونیشین جوڑے نے خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کے کاغذات پر دستخط کیے اور ایک دوسرے کو انگوٹھی بھی پہنائی۔

اس نکاح میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔