اسلام آباد ہائی کورٹ بھی کھل گئی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ پہنچ گئے

Apr 09, 2022 | 22:26:PM
 اسلام آباد۔ ہائی کورٹ ۔چیف جسٹس۔ اطہر من اللہ۔سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہونے پر سپریم کورٹ کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ بھی کھل گئی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ ہائی کورٹ پہنچ گئے ان کا عملہ بھی پہنچ گیا۔
  موجودہ صورتحال کے پیش نظر عدالت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران قومی اسمبلی کو بحال اور وزیراعظم عمران خان کیخلاف 9 اپریل کو ووٹنگ کرانے کا حکم دیاتھا۔جس پر تاحال عمل نہیں ہو سکا اور ممکنہ صورتحال کے پیش نظر عدالت کے دروازے کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔سپیکر راضی۔۔تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ جلد ہونے کاامکان