لاہور سے جدہ جانیوالا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Apr 09, 2022 | 13:09:PM
پی آئی اے طیارہ، فائل فوٹو
کیپشن: پی آئی اے طیارہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور سے جدہ جانے والےطیارے نے اڑان بھری تو دوران پرواز اس کی ونڈ اسکرین چٹخ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے  کا کہنا ہے کہ طیارے کی  ونڈ اسکرین چٹخنے کے باعث طیارے کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ پرواز پی کے 9759 میں 310 مسافر سوار تھے جنہیں باحفاظت ائیرپورٹ لاؤنج پہنچا دیا گیا ہے جب کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے طیارےکا معائنہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارےکی ونڈ اسکرین دوران پرواز پرندہ ٹکرانے سے چٹخی، متاثرہ طیارہ بوئنگ 777 ہے اور طیارے کی تبدیلی کے بعد پرواز پی کے 9759 دن دوبجےکراچی سے جدہ روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:    اداکارہ سونم کپور کے گھر کروڑوں روپے کی پراسرار ڈکیتی