اداکارہ سونم کپور کے گھر کروڑوں روپے کی پراسرار ڈکیتی

Apr 09, 2022 | 12:40:PM
سونم کپور، فائل فوٹو
کیپشن: سونم کپور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے گھر ہونیوالی  واردات کو فی الحال میڈیا سے خفیہ رکھا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کی نئی دہلی کی رہائش گاہ پر ایک کروڑ روپے سے زائد کی پراسرار ڈکیتی ہوئی ہے۔ سونم کپور اور آنند آہوجا کے گھر ہونے والی اس بڑی واردات کو ہائی پروفائل کیس ہونے کی وجہ سے فی الحال میڈیا سے خفیہ رکھا جارہا ہے جب کہ پولیس اس کی تفتیش کررہی ہے۔

  رپورٹس کے مطابق یہ خبر ہفتے کی صبح سامنے آئی کہ سونم کپور اور آنند آہوجا کے گھر ایک کڑور 41 لاکھ سے زیادہ مالیت کی ڈکیتی ہوئی ہے، سونم کپور کے گھر سے بھاری مالیت کے زیورات اور کیش غائب ہے،پولیس نے تحقیقات کے سلسلے میں گھر کے 25 ملازمین کو حراست میں لیا ہے، ان ملازمین میں چوکیدار، مالی اور ڈرائیورز  شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ڈکیتی کی یہ واردات اس وقت ہوئی ہے جب سونم اور آنند کے ہاں جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے جس کا انکشاف اداکارہ نے کچھ دن قبل سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    قومی اسمبلی کے اجلاس میں شہباز شریف کی دھواں دھار تقریر