قومی اسمبلی کے اجلاس میں شہباز شریف کی دھواں دھار تقریر

Apr 09, 2022 | 11:12:AM
شہباز شریف، فائل فوٹو
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہےکہ آج پارلیمان نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی  اجلاس میں اظہار  خیال کرتے ہوئے شہباز  شریف نے کہا کہ پرسوں پاکستان کی تاریخ کا ایک تابناک دن تھا ، جب عدالت نے آپ کے،  عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیا اور نظریہ ضرورت کا سہارا نہیں لیا بلکہ نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا اور پاکستان کا مستقبل تابناک بنادیا۔

 انہوں  نے کہا کہ اس کے لیے ہم سب اور پوری قوم اللہ تعالیٰ کے ہاں سربسجود ہے، اس کے لیے قوم پوری متحدہ اپوزیشن کی قیادت سلام پیش کرتی ہے  جن کی جدوجہد کے نتیجے میں آج قوم کو یہ دن دیکھنا نصیب ہوا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزارش کرتا ہوں سپریم کورٹ کا جو حکم ہے اس کے تابع آج ہاؤس کی کارروائی چلائیں، آج پارلیمان نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے، آئینی و قانونی طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ جو ماضی میں ہوا وہ ہوا،  آج آئین و قانون و عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے لیے کھڑے ہوجائیں، آج صحیح معنوں میں اسپیکر کا کردار ادا کرکے تاریخ کے سنہرے حروف میں نام لکھوا لیں۔

اس  موقع پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی پڑھ کر سنایا۔

یہ بھی پڑھیں:    قومی اسمبلی ،حکومت کی حکمت عملی تیار ، عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے کا فیصلہ